ممبئی : بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان آنجہانی اداکارہ نوتن کو پوتی او رموہنش بہل کی بیٹی پرنوتن کولانچ کرنے والے ہیں ۔ سلمان خان کوبالی وو ڈ میں گاڈ فادر کہا جاتا ہے ۔وہ بالی ووڈ میں کئی اداکار او راداکارہ کو لانچ کرچکے ہیں ۔ سلمان خا ن اپنے ٹوئیٹر بلاک میں لکھا کہ ’’ یہ لو ظہیر کی ہیروئن مل گئی ۔ خیر مقدم کرو نوتن بہل کا ۔ نوتن جی کی پوتی اور موہنش کی بیٹی کوبڑے پردہ پرپیش کرنے پر مجھے فخر محسوس ہورہا ہے ۔ ظہیر اقبال سلمان کے پرانے دوست اقبال رتنسی کے بیٹے ہیں۔
وہیں پرنوتن کے والد موہنش بھی سلمان کے اچھے دوست ا ور مشہور اداکار ہیں۔موہنش نے سلمان خان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا جن میں میں نے پیار کیا ، ہم آپ کے ہیں کون ، ہم ساتھ ساتھ ہیں ۔ پرنوتن نے کہا کہ جب میں نے سنا ہے کہ سلمان سر مجھے لانچ کرنے والے ہیں تو میں خوشی سے اپنے والدین اور بہن سے لپٹ گئی ۔ وہ حسین لمحہ مجھے ہمیشہ یاد رہیں گے ۔پرنوتن بہل او رظہیر اقبال سلمان خان کے پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے ہیں ۔اس فلم کو نتن ککڑی ڈائریکٹ کریں گے ۔
یہ فلم ایک لو اسٹوری پر مبنی ہوگی ۔واضح رہے کہ سلمان خان بالی ووڈ میں بہت سے فنکاروں کو متعارف کروایا جن میں کٹرینہ کیف ، اسنیہا لال ، زرین خان، سونا کشی سنہا، سورج پنچولی ، اتھیا شیٹی ، اور اپنے بہنوئی آیوش شرما کے نام قابل ذکر ہے ۔