سلمان خان ، گاما پہلوان کی زندگی پر ٹی وی سیرئیل بنائیں گے

ممبئی ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام): بالی ووڈ اداکار سلمان خاں نے جن کی فلم سلطان میں کشتی کی اہمیت و افادیت کو نمایاں پیش کیا گیا تھا اب اپنی پروڈکشن کمپنی کے بیانر تلے گاما پہلوان کی زندگی پر ٹی وی سیریل بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سیریز کا نام ’ دی گریٹ گا ما ‘ ہوگا ۔ گاما پہلوان مرحوم کی حیات پر بنائے جانے والے اس سیریز میں سلمان خاں کے بھائی سہیل خاں گاما پہلوان کا رول ادا کریں گے جب کہ محمد ناظم ان کے بھائی امام بخش کا کردار ادا کریں گے ۔۔