اداکارہ دیپکا پدکون چاہتی ہیں وہ سوپر اسٹار سلمان خان او رعامر خان کو بگ باس کے گھر میں بند کردیں۔
تیس سالہ فلمی ادکارہ جس نے سلمان خان کے ساتھ ریالٹی شوبگ باس کے سیزن دس کے موقع پر ان کے ساتھ تھیں۔انہوں نے کہاکہ وہ باجی راؤ مستانی کے ڈائرکٹر سنجے لیلا بھنسالی کوبھی بگ باس کے گھر میں دیکھنا چاہتی ہیں۔
دیپکا یہاں پر اپنی انے والی پہلی ہالی ووڈایکشن فلم XXXکے پرموشن کے لئے ائی تھیں جس میں ان کے ساتھ اداکار وین ڈیزئل ہیں۔پوچھے گئے سوال کاجواب دیتے ہوئے دیپکا نے کہاکہ وہ نہیں بلکہ ان کے ’’پدماوتی‘‘ اداکار رنبیر کپورکے لئے بگ باس کا گھر موضوع ہے جو ہرموقع پر تناؤ سے باہر نکلنے کا ہنر جانتے ہیں۔
سلمان نے اپنے ریالٹی شو کے سیزن دس کے دوران پرجوش انداز میں سیاہ ڈریس زیب تن کی ہوئی اداکارہ دیپکا کا شو میں خیرمقدم کیاجبکہ دیپکا مہارشٹرا کے لونا والا میں واقع بگ باس کے گھر میں کچھ وقت کے لئے داخل بھی ہوئی۔
دیپکا نے اپنی انے والی ہالی ووڈ فلم کے ٹائٹل گیت پر خوب جلوہ بھی بکھیرہ۔
کلرس پر پیش کئے جانے والے ریالٹی شوبگ باس سیزن کے دسواں سیزین اہمیت کاحامل بھی اس لئے ہوگیا کیونکہ اس بار سات ستاروں کے ساتھ تیرہ عام آدمیوں کوبھی بگ باس کے گھر میں بند کردیا گیاہے جو مشہور شخصیتیں بگ باس کے گھر میں داخل ہوئے ہیں وہ حسب ذیل ہیں کرن مہر‘ گورو چوپڑا‘ وی جے ایکٹرس بانی‘ ماڈل لوپا مودرا راؤت‘ روہن مہر‘ راہل دیو‘ اور بھوجپوری فلم اداکارہ انترابسواس اکا مونالیسا۔