نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندرمودی نے سلطان الہند خواجہ اجمیر غریب نواز علیہ الرحمہ کے807ویں سالامہ عرس کے موقع پر اپنی جانب سے چار چڑھانے کے لئے ہفتہ کو اجمیر شریف درگاہ کے لئے ایک نمائندہ وفد کو سونپی۔
واضح رہے کہ خواجہ غریب نواز کا عرس مبارک8مارچ سے شروع ہونے والے عرش شریف میں ہندوستان ہی نہیں بلکہ بیرون مماک سے بھی لاکھوں عقیدت مند بڑی عقیدت اور احترام سے شریک ہوں گے۔
مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی کے مطابق اجمیر شریف درگاہ کی دونوں انجمنوں او ردرگاہ کمیٹی کے صدر مسلم کمیونٹی کے اہم شخصیات پر مشتمل وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے جامع ترقی اور ملک کے تحفظ کے لئے ان کے مضبوط ارادے پر مبارکباد پیش کی۔
مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہاکہ وزیراعظم نے اپنی جانب سے 807ویں عرس کے موقع پر سرزمین ہند کے روحانی تاجدار کی بارگاہ میں پیش کی جانے والی چادر اور پیغام اراکین وفد کے سپرد کیا۔
وزیراعظم مودی کی طرف سے مزار مبارک پر چڑھانے کے لئے بھیجی گئی چادر کے ساتھ پیغام میں سماج کے ہر طبقے کے افراد کو پیغام دیا گیا ہے۔ مختارعباس نقوی کی قیادت میں وفد وزیراعظم سے اراکین وفد نے مودی کی دستار بندی او رملک میںی خوشحالی ‘ خیر سگالی او رسلامتی کی دعا کی۔
نقوی کے مطابق وفد نے اطمینان ظاہر کیا کہ وزراعظم کی قیادت میں ملک او رملک کے لوگ محفوظ ہیں اور دنیا بھر میں ہندوستان کا وقار بڑھا ہے۔
اس موقع پر مختار عباس نقوی نے کہاکہ دہشت گردی اسلام او رانسانیت دونوں کی سب سے بڑی دشمن ہے اور جو پیغام عظیم صوفی معین الدین چشتی نے دیا ہے اس سے پوری دنیا میں امن وامان قائم کیاجاسکتا ہے۔
اس وفد میں سید معین حسین شیخ زادہ عبدالجرار چشتی ‘ شیخ زادہ عبدالمجید چشتی ‘ سعید افشان احمد چشتی ‘ فلم میکر مظفرعلی‘ صحافی قمر آغا‘ کلثوم سیف اللہ ‘ میں پٹھان ‘ سید عماد نظامی اور سراج الدین قریشی شامل تھے۔