سعود ی ولی عہد محمد بن سلمان بدمعاشی والی رویہ ترک کردیں

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مندوب نکی ہیلی نے ایک بار پھر محمد بن سلمان کو تنقید کا نشانہ بنایا‘ ہیلی نے کہاکہ ’ سعودی صحافی جمال خشوگی کے ساتھ جوکچھ ہوا ‘ اس کے لئے ولی عہد امریکہ کو جوابدہ ہیں‘۔

نیویارک۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی مندوب نکی ہیلی نے ایک مرتبہ پھر سعودی ولی عہد کو شدید تنقید کا مشانہ بناتے ہوئے کہاکہ محمدبن سلمان کو بدمعاشی والے اس رویہ کو ترک کردینا چاہئے جس پر وہ عمل پیرا ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ نکی ہیلی اس سال کے اخر تک اقوام متحدہ کو امریکی مندوب کی حیثیت سے خیر آباد کہہ دیں گی۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے نکی ہیلی نے کہاکہ’ محمد بن سلمان کبھی کبھی لاپروا ہوجاتے ہیں‘۔

ہیلی نے مزیدکہاکہ ’ جمال خشوگی کے ساتھ جو کچھ ہوا ‘ اس کے لئے ولی عہد امریکہ کو جوابدہ ہیں‘۔نکی ہیلی اس سے قبل بھی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے لئے سعودی ولی عہد کو ذمہ دار قراردے چکے ہیں۔

نکی ہیلی نے اس معاملہ پر امریکی صدر ٹرمپ سے ہٹ کر موقف اختیار کیاہے۔ ٹرمپ اس پورے معاملہ میں محمد بن سلمان کا دفاع کرتے رہے ہیں۔

اس سے قبل امریکی سینٹ نے بھی سعودی عرب کے خلاف دوقراردادیں منظور کیں جن میں سے ایک قرارداد میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کو صحافی جمال خشوگی کے قتل کا ذمہ دار ٹہرایا گیاتھا اور دوسری قراردی میں سینٹ نے ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ یمن جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ فوجی تعاون مکمل طور پر ختم کیاجائے ۔

قرارداد سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیرمین باب کور کرنے پیش کی تھی جس کو سینٹ نے متفقہ طور پر منظور کی تھی۔ قرارداد میں سعودی حکومت پر زوردیاگیاتھا کہ وہ خشوگی کے قتل میں ملوث تمام افراد کے مناسب احتساب کو یقینی بنائے۔