سعودی کے ویزٹ ویزا میں کوئی تبدیلی نہیں۔ 

جدہ۔ ویزٹ ویزا فیس میں کمی کے متعلق سوشیل میڈیا پر جاری افواہوں کو واضح طور پر مستردکردیا۔پچھلے ہفتے پھر ایک مرتبہ سوشیل میڈیا پر افواہیں گشت کرنے لگی کہ ویز ٹ ویزا کی فیس میں کمی ہے اور خواہش مند لوگ بنا جانچ کے اس کو شیئر کرنے لگے۔

اس طرح کی حرکتوں پر سخت سائبر کرائم کے تحت مقدمات درج کرنے کی حکومت کی جانب سے وارننگ کے باوجود سوشیل میڈیا پر یہ سلسلہ جاری ہے۔

تازہ افواہیں یہ گشت کررہی ہیں کہ ویزٹ ویزا کی فیس میں کمی ائی ہے۔ اس میں کہاجارہا ہے کہ سنگل انٹری ویزی کی فیس دوہزار سعودی ریال سے گھٹاکر تین سو سعودی ریال مقرر کردی گئی ہے ۔ اسی طرح متعدد داخلوں کے ویزٹ ویزا فیس میں کمی لائی جانے کے بھی دعوے کئے جارہے ہیں۔

سعودی خارجہ منسٹری کے عہدیداروں نے صاف کردیا ہے کہ ویزا فیس میں کوئی تبدیلی نہیں ائی ہے۔ قاہرہ اور نئی دہلی سے بھی اس طرح کی جانکاری حاصل ہوئی ہے۔

یہاں پر اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ سابق میں سوشیل میڈیا پر ڈیپنڈنٹ فیس کی منسوخی کی افواہ بھی پھیلائی گئی تھی۔ اس افواہ کو منسٹری نے واضح طور پر انکار کردیاتھا۔

تشویش کی بات ہے کہ سوشیل میڈیا کا فرضی خبروں اور چھیڑ چھاڑ والی تصوئیر کے ساتھ غلط استعمال کیاجارہا ہے اور صارفین بناء جانچ کہ اسکو شیئر بھی کررہے ہیں۔ سماج کے تئیں لوگوں کو کچھ احساس ہونا چاہئے۔

انٹرنٹ کے ذریعہ افواہیں موجودہ ان لائن سسٹم میں کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے مگر لوگ کو فرضی دعوی اور ٹرینڈنگ سے بچنے کی ضرورت ہے۔