واشنگٹن:وائٹ ہاوز نے آج اپنے حلیف سعودی عرب کو بالکل درست ہتھیاروں کی سربراہی منسوخ کردی کیونکہ سعودی عرب کی یمن میں بمباری کی مہم سے کئی بے قصور شہری ہوسکتے ہیں۔
ایک سینئر انتظامی عہدیدار نے کہاکہ امریکہ کا صیانتی تعاون کوئی سادہ چیک نہیں ہے۔ ہم نے یہ بات سعودی عرب پر واضح کردی ہے۔کیونکہ سعودی عرب یمن کے باغیوں پر فضائی حملے کررہا ہے۔
ذرائع کے بموجب اس کے نتیجہ میں امریکہ نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر ملی فوجی فروخت منسوخ کردی جائے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کا تعاون جاری رہے گا لیکن یمن میں باغیوں پر سعودی عرب کے فضائی حملے جاری رہنے تک اس کو ہتھیار سربراہ نہیں کئے جائیں گے