سعودی پولیس نے ٹوئٹر پر نقاب کے بغیر تصوئیر پوسٹ کرنے والی عورت کو کیاگرفتار

ریاض:پولیس نے مملکت کی درالحکومت میں آج ایک عورت کو عوام کے درمیان میں نقاب نکال کر ٹوئٹر پر تصویر پوسٹ کرنے کے جرات مندانہ اقدام پر گرفتاری عمل میں لائی ہے

۔ پولیس ترجمان فواذ ال میمن نے مذکورہ عورت کا نام نہیں بتایا‘ مگر مختلف ویب سائیڈس نے گرفتار عورت کی شناخت ملک السحری کی حیثیت سے کی ہے جس نے پچھلے ماہ ریاض کی سڑکوں پر بنا نقاب کے گھومتے ہوئے ایک تصوئیر سوشیل میڈیاپر پوسٹ کی جس پرکافی تنقیدیں کی گئی ۔

میمن نے کہاکہ انتہائی قدامت پسند سعودی حکومت کی پولیس اپنی ڈیوٹی کے نام پر ’’ عام اخلاقی خلاف ورزی کررہی ہے‘‘۔ترجمان پولیس نے کہاکہ مذکورہ عورت ریاض کی ایک ہوٹل کے روبرو کھڑے ہوکر ایک تصوئیر ٹوئٹ جس میں اس کے سرپر اسلامی حجاب نہیں تھا جو ریاض کے معاشرے کے لئے ضروری ہے۔سالہ عورت کو جیل منتقل کردیاگیا ‘ انہوں نے کہاکہ ’’کھلے عام غیرمردوں سے ناجائز تعلقات قائم کرنے‘‘ کابھی مذکورہ عورت پر الزام ہے۔

’’ ریاض پولیس نے باور کیاہے کہ مذکورہ عورت کی حرکتیں ملک میں جاری قوانین کی خلاف ورزی ہے ‘‘ جبکہ کے میمن کے مطابق عوامی سطح پر بحث کرنا ’’ اسلامی تعلیمات کا حصہ ہے‘‘۔

تیل کی دولت سے مالا مال ا س خطے میں دنیا کے سب سے سخت قوانین عورتوں کے لئے ہیں اور یہ واحد ملک ہے جہاں پر خواتین کو گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں ہے۔ سعودی پر حجاب کی پابندی بھی ہے جب وہ گھر سے باہر نکلتی ہیں۔
AFP