پٹنہ: سعودی عربیہ نژاد ایک این آرائی نے سوپر30جو کہ ایک فری کوچنگ سنٹر ہے سے ہاتھ ملایا تاجو پسماندگی کا شکار خاندانوں کے بچوں کو باوقارائی ائی ائی ٹی انجینئرنگ انسٹیوٹ میں داخلوں کے لئے تیار کرتاہے‘ مذکورہ این آر ائی کا مقصد اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے قابل اور ہونہار بچوں کو ائی ائی ٹی کے علاوہ دیگر ٹکینکل ایجوکیشن کورسس میں داخلہ میں مدد کرنا ہے۔
عبیدالرحمن جو سعودی عرب میں بہار فاونڈیشن چیرمن بھی ہیں نے ایک تنظیم تشکیل دی ہے جس کا نام رحمن 30ہے‘ جس کے تحت اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے تیس طلبہ کا اسکریننگ ٹسٹ کے ذریعہ انتخاب عمل میں لایاہے۔ مذکورہ طلبہ کو سوپر 30کے ڈائرکٹر آنند کمار فری کوچنگ مہیا کریں گے۔مختلف مطالعہ کا حوالہ دیتے ہوئے رحمن نے کہاکہ ’’ اصل مقصد موثرتربیت کے ذریعہ طلبہ کو روزگار کے متعلق تعلیم فراہم کرنا ہے۔
جس کی کمی اقلیتوں میں نمایاں ہے۔انہیں معیاری اور ملازمت فراہم کرنے والی تعلیم نہیں مل رہی ہے‘ جس کی وجہہ سے وہ اپنی معاشی حالت کو تبدیل کرنے میں ناکام ہیں‘‘۔سال2014-15میں ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ منسٹری کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق اعلی تعلیم کے شعبہ جات میں اقلیتوں کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے4.4 فیصد ہی اقلیتوں کا اندرا ج ہے۔
تعلیم کا سلسلہ منقطع ہونے کا سلسلہ بھی اقلیتوں کا17.6فیصد بہت زیادہ ہے۔رحمن نے کہاکہ معنی خیز انداز میں اقلیتوں کو معاشرے دوبارہ کھڑا کرنے کا اب وقت ہے۔رحمن نے کہاکہ’’ جب میں نے دیکھا کہ ارباز عالم جو معاشرے کے غریب خاندان تعلق رہنے کے باوجود ائی ائی ٹی میں داخلہ لینے میں کامیاب رہا‘ اس سے مجھے حوصلہ ملا اور میں نے فیصلہ کیا کہ سماج کے ایسے بچوں کے لئے کچھ کروں‘‘۔