نئی دہلی:مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے پیر کے روز سعودی عربیہ کے سفیر سعود محمد الساطی کے ساتھ ہندوستان کے عازمین کو فراہم کی جانے سہولتوں کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
اس سال1.7لاکھ سے زائد عازمین جج کے ہندوستان سے سعودی عرب جائیں گے جس میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ 1.25لاکھ عازمین کی روانگی ہوگی۔عازمین کی حفاظت ‘ ویزا کے مسائل‘ رہائش اور ٹرانسپورٹ سہولتیں کے متعلق بات چیت کی گئی جس کے بعد دونوں الساطی او رنقوی نے بات چیت کو مثبت قراردیا۔نقوی نے کہاکہ شپنگ منسٹری اور سعودی حکومت کے درمیان میں جدہ کے لئے سمندری راستے سے سفر کے متعلق سرگرم بات چیت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سمندری راستے سے سفر میں ہوائی جہاز سے سفر کی خرچ میں نصف حد تک کی کمی ائے گی اور یہ ایک انقلابی اقدام ہوگا جو غریب سے غریب عازمین کے لئے دوستانے فیصلہ ثابت ہوگا۔سال1995کے بعد سے حج کے لئے سمندری راستے سے سفر پر روک لگادی گئی تھی۔
نقوی نے کہاکہ سال2018حج پالیسی کے لئے ایک کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے جو بہت جلد اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ نئی پالیسی کافی واضح اور شفاف ہوگی جس کا مقصد عازمین حج کو زائد سہولتیں فراہم کرنا ہوگا۔