ریاض :سلسلہ وار شاہی فرمانوں میں جمعہ کے روز دو مقدس مساجد کے خدمامین کنگ سلمان نے شوری کونسل اور سینئر اسکالر کونسل کا دوبارہ قیام عمل میں لایا۔
جس کی اطلاع سعودی پریس ایجنسی نے دی ہے۔فرمان کے مطابق لیبر اور سوشیل ڈیولپمنٹ کے وزیر موفریج الحقانی کو اس کام کے لئے مامور کیاگیا ہے۔ سعودی حکمران نے علی الحقانی کی جگہ علی الخفاس کو نیا وزیربرائے لیبر اور سوشیل ڈیولپمنٹ مقرر کیاہے۔
سعودی حکمران ائندہ چار سال کے لئے شوری کونسل میں تبدیلی کے خواہاں ہیں اور انہوں نے شیخ عبداللہ الشیخ کوکونسل صدر کی حیثیت سے بحال بھی کردیا ہے‘ جبکہ محمدالجعفر کو نائب صدراور یحییٰ السمان کو اسٹنٹ صدر نامزد کیاہے۔ اس کے علاوہ سعودی حکمران نے 150اراکین کے ناموں کابھی اعلان کردیا ہے جس میں الجعفر او رالسمان کے نام بھی شامل ہیں۔درایں اثناء کونسل سکریٹری جنرل محمد عامر کو چھٹی دیدی گئی ہے۔
کنگ سلمان نے کونسل آف سینئر اسکالر میں بھی بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے صدر مفتی شیخ عبدالعزیز ال الشیخ کو اس کا چیرمن ‘ صالح ال لحدین ‘ صالح الفوزان‘ عبداللہ الشیخ‘ عبداللہ الترکی‘ صالح بن حومید‘ عبداللہ المطالق‘ احمد المبارکی‘ سعد ال شطاری‘محمد العیسی‘ عبدالوہاب ابوسلیمان‘ عبداللہ الخانین ‘ یعقوب ال باحسین‘محمد الشیخ‘ عبدالکریم القادر‘ محمد المختار ‘ سلیمان ابالخیل‘ جبریل یوسیلی‘ صالح العثمانی یہ بیس اراکین نئی کونسل کے اراکین ہیں۔
ایک او رفرمان میں کنگ سلمان نے ہروقت کے لئے چار مستقل اراکین کو فتوی ٰ کے لئے مقرر کیا ہے۔جو درج ذیل ہیں صالح الفوزان ‘ احمد مبارکی ‘ محمد الالشیخ اور عبدالکریم القادر۔ کنگ سلمان نے عبدالرحمن السعدن کو کابینی درجہ کے مشیر شاہی عدالت کی حیثیت سے نامزد کیا ہے۔کنگ سلمان نے متعلقہ انتظامیہ کوفوری اثر کے ساتھ عمل میں لانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے
Courtesy: MM