دنکور : خاندان کی غربت دور کرنے کیلئے کو جوان بیٹا دو ماہ قبل سعودی عرب گیا تھا اب وہ دوبارہ زندہ لوٹ کرنہیں آئے گا۔ مہلوک کی بیوہ اور اس کے والدین اس خبرسے سکتہ میں آگئے ۔ اس کے خاندان والوں پر غم پہاڑ ٹوٹ پڑا ۔
اترپردیش کے دنکور گاؤں کا رہنے والا عرفان نامی نوجوان لڑکا روزگار کیلئے سعودی عرب روانہ ہوا ۔جہاں وہ ایک کار ڈرائیور کی نوکری کرنے لگا ۔ اطلاع کے مطابق نہاتے وقت سمر سبل میں کرنٹ کی زد میں آکر شدید طور پر جھلس گیا ۔ مقامی افراد نے سے دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹر وں نے اس کی جانچ کر کے اسے مردہ قرار دیدیا ۔
بیٹے کی موت کی خبر سن کی اس کے گھر میں ماتم کا ماحول چھا گیا ۔ مہلو ک عرفان کے والد نے بتایا کہ معاشی کمزوری کے باعث وہ اپنے ہلاک شدہ بیٹے کی نعش کو لانے کے موقف میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک جانے کیلئے عرفان نے ڈرائیونگ سیکھی تھی ۔ دو ماہ قبل ہی اپنے دوست کے ساتھ سعودی عرب گیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ چار سال پہلے ہی عرفان کی شادی ہوئی تھی ۔ عرفان کے ایک بیٹا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ عرفان کی بیوہ کی روروکر برا حال ہوگیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عرفان کے بیرون ملک روانہ کر نے کیلئے انہوں نے قرض لیا تھا ۔انہوں نے سماجی تنظیموں او رحکومت سے مدد کرنے کے اپیل کی ہے ۔