سعودی عرب سے آکر ایم ایل اے بنے پرکاش رانا

چند ی گڑھ۔ ہماچل پردیش اسمبلی الیکشن میں منڈی ضلع کی یوگیندر نگر اسمبلی حلقہ سے ایک ارب پرتی آزاد امیدوار پرکاش رانا تقریبا 5ہزار ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ رانا کا سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہیروں کا کاروبار ہے وہ کئی کمپنیوں کے مالک ہیں۔ وہ اپنے بیٹوں کو اپناکاروبار سونپ کر سعودی عرب سے عوام کی خدمت کے لئے ہماچل اپنے آبائی گاؤں الیکشن لڑنے کے لئے ائے تھے۔ پرکاش رانا کو 22887ووٹ ملے جبکہ بی جے پی امیدوار گلاب سنگھ کو 18731ووٹ ملے۔

پرکاش رانا ہمیشہ اپنے گاؤں ہیلی کاپٹر سے ہی آتے ہیں۔ اس کے لئے انہو ں نے گھر کے باہرہیلی پیڈ بھی بنوایاہوا ہے۔ رانا دسویں پاس ہیں۔ انہو ں نے اپنی نامزدگی کے ساتھ دئے گئے حلف نامہ میں اپنی او راپنی فیملی کے مجموعی جائیداد تین ارب 32کروڑ بتائی ہے ۔ پرکاش رانا نے بتایاکہ ان کے والد آنجہانی پریم کمار کی خواہش تھی کہ وہ سیاست میںآکر لوگوں کی خدمت کریں۔اس کے انہو ں نے الیکشن لڑا۔

منڈی ضلع کے جوگیندر اسمبلی حلقہ میںآنے والے گولو گاؤں کے رہنے والے پرکاش رانا لیکشن لڑنے کے لئے قریب چھ ماہ قبل ہی آگئے تھے۔ انہو ں نے اہم سیاسی پارٹیوں سے الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ مانگا تھا لیکن ٹکٹ نہیں ملا۔ ایسے میں بطور آزاد امیدوار انتخابی میدان میں اترے او رکامیاب ہوئے۔سال1985میں بطور ملازم سعودی عرب گئے تھے او رآج وہاں ان کا کروڑوں کا کاروبار ہے۔

ان کا سعودی عرب میں پارٹنر شب ٹرانسپورٹ‘ کنسٹرکشن‘ ڈائمنڈ‘ او رانجینئرنگ سامان کا کاروبار ہے‘ جسے ان کا بڑا بیٹا رال سنبھال رہا ہے۔ پرکاش کے پاس سعودی عرب میں قریب سات سو ہندوستانی کام کرتے ہیں۔ انہو ں نے اپنے علاقے کے قریب 80لوگوں کو روزگار دے رکھا ہے۔ پر کاش دہلی سے ہیلی کاپٹر میں اپنے گاؤں آتے ہیں ۔ انہو ں نے گاؤں میں اپنے عالیشان بنگلے کے باہر ہیلی پیڈ بھی بنارکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جب سعودی عرب گئے تھے‘تب گاؤں میں ان کے والدین اکیلے رہتے تھے‘ اس لئے ان کے بیمار ہونے پر یاکسی بھی ایمرجنسی کے لئے گھر کے سامنے ہیلی پیڈبنوایاتھا۔ پرکاش رانا333کروڑ کے مالک ہیں او ران کے 47بینک اکاونٹس‘ تیرہ لاکھ انشورنس پالیسیاں اور جن کی مالیت 2.65کروڑ ہے۔