ریاض۔سعودی پریس ایجنسی کی خبر کے مطابق سعودی عرب نے ہفتہ کے روز اعلان کیاکہ اس نے جدہ کے شاہی محل پر دہشت گرد حملے کے منصوبے کو ناکام بنادیاہے۔
داخلہ وزرات کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ ایک شخص مقامی وقت3:15کے قریب اپنی کار سے اتر کر جدہ کے السلام پیالس کی مغربی گیٹ پر متعین شاہی محافظ پر اندھادھند فائیرنگ شروع کردی۔زنہو نیوز ایجنسی کی خبر ہے کہ فائیرنگ میں دوسکیورٹی گارڈ ز کی ہلاکت اور دیگر تین زخمی ہونے کے بعد جوابی کاروائی میں پیالس پر متعین گارڈز نے بندوق بردار کو مار گرایا۔
ترجمان نے دہشت گرد کی شناخت کراتے ہوئے کہاکہ 28کا سال کا سعودی شہری منصور العامری تھا جس کے پاس سے ایک کیلاشین کوگ اور تین مولوٹو کوکاک ٹیل دستیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سکیورٹی انتظامیہ واقعہ کی تحقیقات کررہا ہے اور اگر کوئی اور جانکاری ملے تو اس کا بعد میں اعلان کیاجائے گا۔
US Mission KSA Security Message – Security Incident at Al Salam Palace in Jeddah 7 Oct https://t.co/EWNU57nFrV
— ACS Saudi Arabia (@KSA_ACS) October 7, 2017
امریکن سفارت خانے نے اپنی ویب سائیڈ پر ایمرجنسی پیغام جاری کرتے ہوئے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ شاہی محل پر حملہ ہوا ہے۔ سفارت خانہ نے اپنی ویب سائیڈ پر پوسٹ کیاہے کہ ’’ پولیس کی جاریہ سرگرمی کے پیش نظر ‘ امریکی شہری کو اس علاقے سے سنبھل کر گذرنے کی ہدایت ہے‘‘۔
دو روز قبل ریاض ائی ایس ائی ایس سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد گروپ کا پردہ فاش کرنے کی خبر کے دور روز بعد اس قسم کا واقعہ پیش آیا ہے۔سعودی عربیہ مخالف دہشت گرد جدوجہد کی کمان سنبھالے ہوئے ہے جس کی وجہہ سے حالیہ دونوں میں مملکت کے مختلف حصوں میں خطرناک دھماکہ پیش ائے ہیں جن کی ذمہ داری ائی ایس نے ہی قبول کی ہے