سعودی اور انڈونیشیاء کے درمیان میں شدت پسندی کے خلاف جدوجہد کے مشترکہ عزائم

بوگور( انڈونیشیاء)حکومت انڈونیشیاء اور سعودی عربیہ نے اس بات کا عہد لیاکہ وہ مشترکہ طور پر شدت پسندی کے خلاف جدوجہد کریں گے اور ٹریڈ اور فیشریں کے شعبہ کو سرمایہ کار ی کے ذریعہ مضبوط ومستحکم بنائیں گے۔

زنہوا نیوز کے مطابق صدرانڈونیشیاء جو کو ویڈوڈو اور سعودی عرب کے کنگ سلمان بن عبداللہ العزیز ملک کے صدر مقام جکارتہ کے قریب میں واقعہ بوگور ٹاؤن کے بوٹانیکل گارڈن میں واقعہ صدراتی محل میںآج ملاقات کی ۔

وڈوڈو نے کہاکہ ’’ مشرقی وسطی میں انڈونیشیاء کے لئے سعودی عرب کافی اہمیت کا حامل ساتھی ہے‘‘۔

صدر نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ انڈونیشیاء مضبوط معاشی معاہدات کے ساتھ سعودی عرب کے 2030ویثرن کے لئے ایک حکمت عملی کو پہنچنے والا ساتھی رہے گا۔

صدر وڈوڈواور کنگ سلمان نے علاقے میں جرائم کے خلاف لڑائی‘ ٹریڈ‘ سرمایہ کاری ‘ فیشریس ‘ ریسرچ اور ٹکنالوجی ‘ اعلی تعلیم ‘ تہذیب او رصحت کے کئی ایک معاہدات پر دستخطیں کی ہیں۔