نئی دہلی: ملک کی جیلوں میں بند مجموعی سزا یافتہ قیدیوں میں مسلمانو ں کی تعداد15.8فیصد اور زیر سماعت مسلم قیدیوں کی تعداد20.9فیصد ہے۔
امور داخلہ کے وزیر مملکت ہنس راج گنگا رام اہیر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق جیلوں میں بند مجموعی سزا یافتہ قیدیوں میں سے 15.8فیصد مسلمان ہیں اور مجموعی زیر سماعت قیدیوں میں مسلمانوں کی تعدادآبادی کا 14.2فیصد ہے۔
ایک دیگر سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیور کے مطابق2015ج مہارشٹرا کی جیلوں میں بند جملہ قیدیوں میں مسلمانوں کی تعداد27.4فیصد ہے ۔ اسی طرح تمل ناڈو کی جیلوں میں مسلم قیدیوں کی تعداد 15.7فیصد ہے ۔ واضح رہے کہ مہارشٹرا میں مسلمانوں کی آبادی 11.5فیصد اور تمل ناڈو میں 15.7فیصد ہے۔