کولمبو ، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ذاکر نائیک ہندوستان میں دہشت گردی سے متعلق معاملوں میں مطلوب ہیں اور گرفتاری سے بچنے کیلئے ملائیشیا میں مقیم ہیں۔ سری لنکا کے سب سے بڑے کیبل آپریٹر ڈائیلاگ اور ایل ٹی نے ذاکر نائیک کے پیس ٹی وی کا ٹیلی کاسٹ روک دیا ہے۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش میں پہلے ہی پیس ٹی وی کے ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگی ہوئی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ جن دہشت گردوں نے سری لنکا میں سلسلہ وار دھماکوں کو انجام دیا وہ ذاکر نائیک سے متاثر تھے۔ خبروں کے مطابق جن لوگوں کو اب تک گرفتار کیاگیا، ان میں سے کچھ نے بتایا ہے کہ وہ ذاکر نائیک کا آڈیو اور ویڈیو کلپ سنتے تھے۔