سری لنکا میں بم بلاسٹ ، بشمول پانچ ہندوستانیوں کے 290لوگ مارے گئے ، پانچ سو سے زائد زخمی ۔

کولمبو: سری لنکا میں سلسلہ وار آٹھ مقامات میں بم بلاسٹ کیاگیا جس میں تقریبا ۲۹۰؍ لوگ مارے جانے کی اطلاع ہے۔ یہ بم بلاسٹ گرجا گھروں اور ہوٹلس میں ہوئے ہیں ۔ ایک پولیس ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ اور تقریبا پانچ سو سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے اس دھماکہ میں پانچ ہندوستانیوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ سری لنکا پولیس نے بتایا کہ ۲۴؍ مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ۔

یہ سلسلہ وار بم بلاسٹ کولمبوکے سینٹ انتھونی چرچ ، ویسٹرن کوسٹل ٹاؤن کے سینٹ سبسٹین اور ایسٹرن ٹاؤن کے زئیون چرچ میں ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ تین فائیو اسٹار ہوٹلس میں بھی یہ بلاسٹ ہوئے ہیں۔ سری لنکائی حکومت نے ملک میں کرفیو کا اعلان کردیا ہے او رسوشل میڈیا پر پابندی عائد کردی ہے ۔ تاحال کسی نے بھی ان بلاسٹ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔