سری لنکا سے تین ٹسٹ میاچوں کی سیریزمیں ہندوستان 1-0سے آگے۔ شیکھر دھون میان آف دی میاچ

گالے: ہندوستان نے تین ٹسٹ میاچوں کی سیریز کے پہلے میاچ میں سری لنکا کو شکست فاش کردیا۔ ہندوستانی ٹیم نے ٹسٹ میاچ کی پہلی اننگ میں شیکھر دھون کے 190رنوں کی مدد سے چھ سو رنوں کا چٹان اسکور کھڑا کیاتھا‘ جبکہ چھاتیس وار پجارہ نے 153رن بنائے تھے۔سری لنکا کے گیند بازنوان پردیب نے پہلے اننگ میں ہندوستان کے چھ وکٹ گرائے۔

ہندوستان ٹیم کے اسکور کا تعقب کرتے ہوئے سری لنکا صرف291رنوں کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگ میں اوپلا تھرنگا نے 64‘انگلو میتھوز83‘ جبکہ دلروان پریرا نے 92رن بنائے۔ہندوستان کے تمام گیند باز سری لنکا کے حسب ضرورت وکٹ گرانے میں مدد گار رہے۔محمد شامی2‘رویندر جڈیجہ3‘اومیش یادو‘روی چندران اشوین‘ ہاردیک پانڈیانے ایک ایک وکٹ لئے۔

ہندوستان نے دوسری اننگ میں تین وکٹ کے نقصان سے 240رن بناتے ہوئے اننگ ڈیکلیر کردی ۔ کپتان ویراٹ کوہلی نے 103رن بناکر ناٹ آوٹ رہے‘ جس کے جواب میں سری لنکا صرف245رن ہی بناسکے اور ساری ٹیم آوٹ ہوگئی ۔ روی چندران اشوین اور رویندر جڈیجہ نے تین تین وکٹ لئے جبکہ محمدشامی ‘اور امیش یادو نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ تین ٹسٹ میاچوں کی سیریز میں ہندوستان نے سرلنکا پر ایک صفر سے سبقت حاصل کرلی ہے۔