کولمبو:سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہوئے دہشت گردانہ حملو ں کے بعد سری لنکا حکومت نے اپنے ملک میں موجود ۶/ سو غیر ملکیوں کو نکال دیا ان میں تقریبا دو سو علماء کرام تھے۔ کولمبو حکومت نے مذہبی ویزوں کے اجرائی میں بھی سختی سے نظر رکھی ہوئی ہے۔ سری لنکا کے وزیر داخلہ وجیرا ابے نے خبررساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تمام مذہبی مبلغین قانونی طریقہ سے سری لنکا میں داخل ہوئے تھے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ یہ لوگ ویز وں کی مدت سے زیادہ یہاں قیام کئے ہوئے ہیں۔وزیر داخلہ وجیرا ابے نے بتایا کہ ان مذہبی مبلغین پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں او ربعد ازاں انہیں ملک بد رکردیاگیا۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہوئے بم دھماکو ں میں تقریبا ساڑھے تین سو لوگ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پانچ سو سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے ملک بدر کئے گئے افراد کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتایا۔ ان افراد کا تعلق ہندوستان، بنگلہ دیش، مالدیپ اور پاکستان سے تھا۔