سرینگر میں سردی کا نیا ریکارڈ قائم

سرینگر-محکمہ موسمیات نے جمعرات کو کہا کہ شہر سرینگر میں گذشتہ رات کا درجہ حرارت منفی7.6ڈگری سیلشیس تک گر گیا اور یوں وادی میں سردی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

محکمہ کے مطابق سرینگر میں  سردی کا گذشتہ ریکارڈ 1990میں قائم ہوا تھا جب7دسمبرکو کم سے کم درجہ حرارت8.8ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 31دسمبر2007کو کم سے کم درجہ حرارت منفی7.2ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا تھا اور یوں محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ رات پچھلے28برس میں سب سے سرد ترین رات تھی۔

سرینگر کے اطراف و اکناف میں پانی کے نل اور پانی کے ذخائر منجمد ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

وادی کے سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ رات کا درجہ حرارت منفی8.3ڈگری جبکہ گلمرگ میں یہ منفی9ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ لداخ خطے کے لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4ڈگری، کرگل میں منفی16.2ڈگری سیلشیس جبکہ دراس میں