سرینگر میں انکاؤنٹر جاری ‘ 2فوجی سپاہی زخمی

سرینگر ۔ 25جون ( سیاست ڈاٹ کام ) فوج کے دو سپاہی آج اس وقت زخمی ہوگئے جب کہ فوج نے اس علاقہ کو عسکریت پسندوںسے پاک کرنے کیلئے اپنی مہم کا آغاز کیا ۔ یہ عسکریت پسند ایک مشہور اسکول میں جو سرینگر کے مضافات میں واقع ہیں روپوش تھے ۔ قبل ازیں انہوں نے کل شام سی آر پی ایف کی پارٹی پر حملہ کیا تھا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ عسکریت پسندوں کی تعداد 2ہے ۔ دہلی پبلک اسکول میں یہ عسکریت پسند سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ پر روپوش تھے ۔ قبل ازیں انہوں نے قریبی پنتھا چوک میں سی آر پی ایف کی پارٹی پر حملہ کیا تھا جس میں سی آر پی ایف کا ایک عہدیدار ہلاک اور ایک کانسٹبل زخمی ہوگیا تھا ۔ سڑک پر سی آر پی ایف نے اس کے بعد اپنا مورچہ سنبھال لیا ۔ یہ محفوظ علاقہ ہے جو سرینگر کے فوجی کور کے قیام کی بناء پر محفوظ قرار دیا گیا ہے ۔فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں خطہ قبضہ راجوری کے پاس پاکستان کی جنگ بندی کی خلاف ورزی
جموں ۔25جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فوج نے آج کہا کہپاکستان نے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کرتے ہوئے آج ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی جموں کے ضلع راجوری میں کی ۔ پاکستانی فوج نے ماضی کے برعکس ہندوستانی سرزمین پر دراندازی کی اور چھوٹے اسلحہ ‘ خود کار اسلحہ اور دیگر سینکڑوں ہتھیاروں سے نوشیرا سیکٹر میں فائرنگ کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ ہندوستانی فوج نے اس فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا ۔ یہ خلاف ورزیاں اُس وقت منظر عام پرآئیں جب کہ پاکستانی خصوصی فوج نے خطہ قبضہ کے پار سے پونچھ سیکٹر میں زبردست فائرنگ کی اور دو فوجیوں کو ہلاک کردیا ۔ اطلاع کے بموجب پاکستانی فوج کا ایک سپاہی بھی اس کارروائی میں ہلاک ہوگیا ۔ کل پاکستانی فوج نے بلااشتعال اندھا دھند فائرنگ ہلکے اسلحہ اور خودکار اسلحہ سے کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی ۔