سرکاری زمین پر نماز پڑھنا غلط : مفتی احمد قاسمی 

سہارنپور : یوپی کے گوتم بدھ نگر واقع نوئیڈا اتھاریٹی کے پارک میں نماز پر پابندی لگانے پر دارالعلوم دیوبند سے فارغ مفتی احمد نے کہا کہ سرکاری زمین پر نماز پڑھنا غلط ہے۔واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر پولیس کے ذریعہ اس سلسلہ میں پابندی پر عمل کرنے کیلئے ۲۶؍ کمپنیوں کو نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا ۔اس سلسلہ میں مفتی احمد نے کہا کہ پارک وغیرہ میں نماز پڑھنے سے اگر کوئی تنازع پیدا ہوتا ہو یا وہ مقامی عوامی جگہ ہو یا سرکاری جگہ ہو اس کا دھیان نمازیو ں کو رکھنا چاہئے ۔
نماز یوں کو وہاں کے سرکاری عملے یا زمین کے مالک سے اجازت لے کر ہی نماز ادا کرنی چاہئے ۔
مفتی صاحب نے کہا کہ اگر ایسی جگہ جہاں نماز پڑھنے سے تنازع ہوتا ہو یا کسی کو اعتراض ہوتا ہو تو ایسی جگہ نماز نہیں پڑھنی چاہئے کیونکہ شریعت ایسی جگہ پر نماز پڑھنے کی اجاز ت نہیں دیتی ۔ انہوں نے کہا کہ نماز پڑھنا فرض ہے لیکن کسی بھی جگہ جبراً نماز پڑھنا صحیح نہیں ہے ۔