سرچ اپریشن کے تیسرے روز ڈیرا سچاسودا ہیڈکوارٹر سے اسقاط حمل کی کٹ دستیاب

سرسا‘ چندی گڑ۔سرکاری ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ڈیرا سچاسودا میں اتوار کے روز تیسرے دن بھی عہدیداروں کی تلاشی مہم کا سلسلہ جاری رہا ۔تلاشی مہم کے دوران حفاظتی دستے بھی ڈیرا کے احاطے میں موجود تھے یہاں تک کہ سرسا کے اس گاؤں میں جہاں پر ڈیرا ہیڈ کوارٹر قائم ہے نافذ کرفیو میں دوگھنٹوں کی مہلت دی گئی تھی۔ ستمبر پانچ کو پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ نے اے کے پاؤ ر تلاشی مہم کی نگرانی کے لئے کورٹ کمشنر مقرر کیاتھا۔ سات سو ایکڑ پر پھیلے ہوئے اس ڈیرا سچا سودا ہیڈکوارٹر بھاری پولیس بندوبست کے درمیان تلاشی کاکام کیاگیا۔

کورٹ کمشنر نے مستقبل کے لائحہ عمل کے لئے سیول ڈیفنس اور پولیس افسروں کے ساتھ ایک اجلاس بھی منعقد کیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کورٹ کمشنر ہائی کورٹ میں ایک رپورٹ بھی داخل کریگا۔ 10ستمبر تک مقامی انتظامیہ نے سرسا میں موبائیل انٹرنٹ سروسیس ‘ بشمول ایس ایم ایس پر بھی امتناع عائد کردیا ہے۔ڈیرا کے کچھ سابق حامیوں کا دعوی ہے کہ جمعہ کے روز شروع کی گئی تلاشی مہم میں افسروں کو کچھ بھی نہیں ملا کیونکہ تلاشی میں تاخیر کی وجہہ سے ڈیرا انتظامیہ نے تمام ثبوت او رشواہد وہاں سے ہٹادئے ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جے سی بی او ربیس سے زیادہ تلاشی کے لئے لائے گئے تھے جس کواستعمال نہیں کیاگیا

۔ہریانہ چیف منسٹر منوہر لال کھٹر نے میڈیا سے فتح آبادمیں بات کرتے ہوئے کہاکہ تلاشی مہم کی شروعات میں’’ کوئی تاخیر ‘‘ نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت تلاشی کے لئے عدالتی احکامات کا انتظار کررہی تھی۔ ہفتہ کے روز تلاشی مہم کے دوران سرنگیں اور ایک غیر قانونی پٹاخوں کی فیکٹری تلاشی مہم کے دوران دستیاب ہوئی تھی۔ ہریانہ حکومت کے ترجمان ستیش مشرا نے کہاکہ اس ضمن میں ڈیرا انتظامیہ کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

کیمپس میں چلائے جارہے اسپتال میں بھی بے قاعدگیاں سامنے ائی ہیں‘ بالخصوص اسکین بینک ‘ حملہ کی جانچ اور دوسرے اسپتالوں کو بھیجی گئی نعشوں میں بھی بے قاعدگیاں پائی گئی ہیں۔ فینانسل ایکسپریس کی خبر ہے کہ حملہ کی جانچ کرنے والی کٹ بھی تلاشی مہم کے دوران ملی۔تلاشی ٹیم کے مطابق جیل میں قید گرومیت کے استعمال میں ائے سینکڑوں جوتوں کے جوڑیاں بھی تلاشی میں ملی۔رام راہیم کو دوسادھویں کی عصمت ریزی کے کیس میں بیس سال قید کی سزاء سنائی گئی ہے ۔ پنجکولاکی سی بی ائی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا