نئی دہلی : ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کو مبینہ طور پر شدید مارپیٹ کی گئی ۔ جس اس کی موت واقع ہوگئی ۔ یہ واقعہ اتم نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا ۔ اس کے علاوہ دیگر دو مشتبہ شخص کو بھی شدید زد و کوب کیاگیا۔ جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ دو آدمیوں نے مقتول اویناش کمار کے آٹورکشہ میں سوار ہوئے اور تھوڑی دیر دور جانے کے ان دو نوں نے اویناش کمار سے کہا کہ وہ کچھ دیر کیلئے ہمیں آٹو میں اکیلا چھوڑ دیں ہم کچھ ضروری بات کررہے ہیں ۔
اویناش کمار راضی ہوگیا اور آٹو سے اتر گیا۔ بعد ازاں کمار ضرورت فارغ ہونے چلا گیا ۔
جب وہ واپس آیا تو دیکھا کہ بھیڑ اس کے آٹو کے پاس جمع ہے اور ان دونوں سواریوں کو پیٹ رہی ہے۔ جب کمار واپس آیا تو اس نے ان کو بچانے لگا ۔ لوگوں نے کمار کو بھی خوب مارنے پیٹنے لگے ۔ یہاں تک کہ وہ ہلاک ہوگیا۔ ہجوم کا الزام تھا کہ یہ لوگ گاڑیوں میں بیٹریاں چوری کر کے لیجا رہے تھے ۔ پولیس ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔