سرحد پر ہندوستانی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ۳ دہشت گر د موقع پر ہی ہلاک

جب سے پلوامہ دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے ہند وپاک کے درمیان کشیدگی میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے اور طرح طرح کے واقعات منظر عام پر رہتے ہیں اور میڈیا اسکو کچھ سچائی اور جھوٹ کی ملی جھلی خبروں کو عوام تک پہونچاتی ہے ۔
پچھلے دنوں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے یارون جنگلات میں ہونے والے مسلح تصادم میں تین دہشت گرد مارے گئے ،فوج کے چنار کور نے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کیا ہے کہ اس حملہ میں تین دہشت گرد مارے گئے جور ہتھیار بھی بر آمد کئے گئے اور آپریشن جاری ہے ۔
دفاعی ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جب ہمارے سپاہیوں کو پتہ چلا کہ ان جنگلات میں دہشت گرد انے کے امکانات ہیں دیر رات تک تلاشی لی اور آپریشن شروع کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران انہوں فارئنگ کی اسکے بعد ہمارے سپاہیوں نے دفاعی فائرنگ کی ۔ جوابی فائرنگ کے بعد تین لاشیں بر آمد ہوئی انکا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں جانچ جاری ہے اور انکی تنظیمی وابستگی کے بارے میں خفیہ ایجنسی تحقیقات کررہی ہے ۔
(سیاست نیوز)