چہارشنبہ کے روزنئی دہلی میں متعین پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط نے انڈین آرمی کی جانب سے 29ستمبر کو خطہ قبضہ پر پیش ائے سرجیکل حملوں کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاکہ سرحد پار سے صرف فائرینگ کے واقعات پیش ائے ہیں۔
ایک ٹیلی ویثرن انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ایسا کوئی سرجیکل اسٹرائیک انجام نہیں پایا ہے اگر ہوتو پاکستان ضرور اپنا ردعمل ظاہر کرتا۔انہوں نے مزید کہاکہ انڈین فورسس نے جموں او رکشمیر کے خطہ قبضہ پر صرف فائیرنگ کی ہے۔
انہوں نے سرجیکل اسٹرائیک پر پاکستان کے ردعمل کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ سرجیکل اسٹرائیک پیش ہی نہیں ہوا تو پاکستان کے ردعمل کا بھی کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔