سرجیکل اسٹرائیک کے متعلق شواہد طلب کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ پاکستانی شہریت حاصل کرلیں۔ اومابھارتی

سرجیکل اسٹرائیک کے متعلق شواہد طلب کرنے والے سیاست دانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے بی جے پی لیڈرویونین منسٹر اومابھارتی نے کہاکہ ایسے سیاست دانوں کو پاکستانی کی شہریت حاصل کرلینے چاہئے۔میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اوما بھارتی نے کہاکہ ایسے سیاست دانوں کو جو پاکستان کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے متعلق ثبوت طلب کرنے پر پاکستان کو ثبوت فراہم کرنے کی بات کرنے والے سیاسی قائدین کو پاکستان کی شہریت حاصل کرلینے کی چاہئے۔

اوما بھارتی یہاں سنٹرل واٹر اینڈ پاؤر اسٹیشن کی صد سالہ تقریب میں شرکت کے لئے ائی تھیں۔کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے سرجیکل اسٹرائیک کے انجام پانے پر شک وشبہ کا اظہار کیاتھاجبکہ ممبئی کانگریس چیف نیرپم نے آج آواز اٹھاتے ہوئے سرجیکل اسٹرائیک کی حقیقت پر سوالیہ نشان کھڑے کئے ہیں۔

نروپم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہر ہندوستانی چاہتا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہم سرجیکل اسٹرائیک انجام دیں مگر فرضی نہیں جو بی جے پی کے سیاسی فائدہ کے لئے ہو بلکہ حقیقی سرجیکل اسٹرائیک جو ملک کے وقار کے لئے انجام دیا جائے ۔انہوں نے مزیدلکھا کہ یہ سرجیکل اسٹرائیک کے متعلق عوام کووضاحت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔