سرجیکل اسٹرائیک نہیں بلکہ ’فرضیکل اسٹرائیکل : سابق مرکزی وزیر او ربی جے پی لیڈر ارون شوری

نئی دہلی : سابق مرکزی وزیر اوربی جے پی لیڈر ارون شوری نے ایک بارپھر مودی سرکا ر پر زبانی حملہ کیا ۔انھوں نے کہا کہ صرف ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان دوریاں پیدا کر کے سیاسی فائدہ حاصل کیا جا رہا ہے ۔

انھوں نے مودی سرکار کی سب سے بڑی کامیابی سمجھے جانے والے سرجیکل اسٹرائیک پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کا م فوج کرتی ہے لیکن حکومت اپنی پیٹھ تھپتھپا تی ہے ۔شوری نے کہا کہ کشمیر او رپاکستا ن پر حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے ۔

ارون شوری نے سیف الدین سوز پر تنقید کرنے والوں سے کہا کہ سوز کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ وہ تو ایک مسئلہ کو اجاگر کررہے ہیں ۔انھوں نے حکومت کو عدم پالیسی والا قرار دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس نہ تو پاکستان ،نہ چین اور نہ ہی کشمیر کے تعلق سے کوئی پالیسی ہے ۔

فرضیکل اسٹرائیک میں نے فوج کے لئے نہیں بلکہ حکومت کے لئے کیا ہے۔شوری نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک سے حالات میں کوئی تبدیلی نہیںآئی ۔