بھوپال: مسلسل ویڈیوز کی ایک سریز کے بعد ‘ ایک چونکا دینے والا اڈیو کلپ منظر عام پر آیا ہے جس میں پولیس عہدیدار بھوپال انکاونٹر کے وقت کسی بھی زیر تحویل سیمی کارکن کوزندہ پکڑنا نہیں چاہتی تھی
۔مذکورہ اڈیو کلپ پولیس کنٹرول ( پی سی آر) میں بیٹھے پولیس کے اعلی عہدیدار اورانکاونٹر کے مقام پر موجود پولیس اہلکاروں کے درمیان بات چیت پر مشتمل ہے۔اڈیو کلپ میں ایک آواز سنائی دے رہی ہے جو انکاونٹر کے مقام پر پولیس جوانوں سے مخاطب ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ ’’ سب کو نپٹادو‘‘۔صاحب آنے والے ہیں ‘ بلکل پیچھے نہیں ہٹنا۔
گھیر کے پورا کردو‘ کام تمام‘ ( سب کو ختم کردو…….صاحب انے والے ہیں۔ ڈرنے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ چاروں طرف سے گھیر کر ختم کردو سب کو۔
سگمہ سیون ون ۔
چار پانچ مار گئے ہیں۔ اُن کو گولی لگ گئی ہے۔ چلو شباش۔ہم لوگ پہنچ رہے ہیں۔’’ ایک کو زندہ رکھنا چاہئے تھا۔اڈیو کلپ کے مطابق ایک ایک سینئر عہدیدار پولیس ٹیم کو ہدایت دیتا سنائی دے رہا ہے کہ ’’ کسی کو بھی انکاونٹر کے مقام کے قریب جانے مت دو‘ اگر ہمیں دوبارہ فرضی اپریشن کرنا پڑاتو۔
اڈیو کلپ کے مطابق سیمی کے لوگ پچیس افرادپر مشتمل پولیس کی طاقتور ٹیم پر جوابی کاروائی کرنے سے قاصر تھے۔تاہم اس اڈیو کلپ کی کسی نے بھی تصدیق نہیں کی۔مدھیہ پردیش اینٹی ٹررسٹ اسکوڈ چیف سنجیو شرما نے چہارشنبہ کے روز بتایا تھا کہ وہ انکاونٹر میں مارے گئے اٹھ زیر تحویل سیمی کارکنوں کے پاس ہتھیار نہیں تھے۔