حیدرآباد: کانگریس رکن اسمبلی مہیشورم اور سینئر وزیر سبیتا اندرا ریڈی نے پرگتی بھون پہنچ کر وزیر اعلیٰ تلنگانہ و ٹی آر ایس سربراہ کے چندرشیکھر راؤ سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق بہت جلد وزیر سبیتا اندرا ریڈی ٹی آر ایس میں شامل ہونے کے امکانات ہے ۔ اس موقع پر سبیتا ریڈی کے فرزند کارتک ریڈی بھی موجود تھے ۔
اس سے قبل سبیتا ریڈی نے ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسڈنٹ کے ٹی آر اور نظام آباد رکن پارلیمنٹ کے کویتا سے بھی ملاقات کرچکی ہے ۔