کوچی : تقریبا دو مہینے کے احتجاج کے بعد بالاآخر سبری مالا مندر خواتین کیلئے کھول دیا گیا ۔ اب اس مندر میں ہر عمر کی خواتین درشن کرسکتی ہیں ۔ اس کیلئے پہلے آن لائن اجازت لینی ہوگی ۔ اس سے قطار میں کھڑے رہنے سے چھٹکارہ مل جائے گا ۔ کیرالا پولیس ہر سال خصوصی پوجا کے موقع سخت انتظامات کیا کرتی ہیں ۔خواتین کو درشن کیلئے قطار میں کھڑے رہنا پڑتا تھا ۔لیکن اب انہیں اس سے چھٹکارہ مل گیا ۔ اب انہیں آن لائن اجازت لینی ہوگی ۔
درشن کیلئے آنے والی خواتین اپنی پسند سے تاریخ او روقت کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ اس نئے سسٹم کا مقصد درشن کے دوران ہجوم کو کنٹرول کرنا ہے ۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے سبری مالا مندر میں خواتین کے داخلہ پر سے پابندی ہٹادی ہے۔ پچھلے دو ماہ میں دو مرتبہ مندر کو کھولا گیا تھا لیکن سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد یہاں زبردست ہنگامہ او رتشدد ہو ا ۔ جس کی وجہ سے مندر کو دوبارہ بند کرنا پڑا ۔ آن لائن بکنگ سسٹم سے تقریبا ۵۵۰؍ خواتین نے بک کروایا ۔
خواتین کو مندر میں داخلہ کی عام اجازت دینے پر اس کے خلاف پٹیشن دائر کیا گیا ۔ اس کی اگلی سماعت ۱۳؍ نومبر کو مقرر ہے۔ واضح رہے کہ خصوصی پوجا کے موقع پر سارے ہندوستان بھر کروڑہا لوگ اس میں حصہ لینے کی توقع ہے ۔ اس کے پیش نظر پولیس نے زبر دست سکیوریٹی انتظامات کررکھیں ہیں ۔
500 women, aged 10-50, sign up for #Sabarimala visit on Kerala portal https://t.co/AqZBp8HYWm pic.twitter.com/Z16nOQK1NO
— NDTV (@ndtv) November 9, 2018