پلکڑ : کیرالا ریاست کے ایک پلکڑ نامی ضلع میں ایپا مندر کے عقیدت مندوں پر سبری مالا احتجاجیو ں کی جانب سے پتھر ے برسائے جارہے تھے اس خطرناک حالات میں مقامی مسلمانو ں نے اپنے ہندو بھائیو ں کو بچانے کیلئے مسجد میں پناہ دی ۔ بنگلور مرر کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹیمپو میں سوار ۱۵؍ سبری مالا مندر کے عقیدت مندحیدرآباد سے روانہ ہوئے تھے ۔ اسی دوران ان پر حملہ کیا گیا ۔
اس وقت مقامی مسلمان صبح کی نماز کیلئے مسجد جارہے تھے وہ جلدی سے وہاں پہنچے اور ان عقیدت مندوں کو بچا کر مسجد میں پنا ہ دی ۔ بعد ازاں انہیں کھانا فراہم کیاگیا۔ پھر کچھ گھنٹوں بعد پولیس کے حفاظتی دستہ کے ساتھ انہوں نے مندر کیلئے نکل پڑے ۔
ا س موقع پر موجود حمید فیضی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک گاڑی میں مندر کے عقیدت مند مندر جارہے تھے اس وقت مظاہرین ا ن پر حملہ کردیا جس سے ان کی گاڑی بر ی طرح زخمی ہوگئی ۔ ہم نے ان عقیدت مندوں کو مسجد میں لے گئے وہ معمولی طورپر زخمی بھی ہوئے تھے۔ ہم نے انہیں ناشتہ وغیرہ فراہم کیا اور ان کی گاڑی کوٹھیک کرنے کیلئے میکانک کے پاس روانہ کیا ۔‘‘ واضح رہے کہ سبری مالا مندر میں ۵۰؍سال سے کم عمر کی خواتین کے داخلہ کی اجازت دینے پر بی جے پی او رآر ایس ایس کا ارکان احتجاج کررہے ہیں۔