سبری مالا مندر تنازعہ : مزید دو خواتین کو مندر میں داخلہ کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنادیا۔ 

کیرالا: پچاس سال سے کم عمر دو خواتین نے آج سبری مالا مندر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مظاہرین کا خوف دلاکر انہیں واپس کردیا ۔ ان خواتین کی شناخت ریشما او رشلینا کے طور پر ہوئی ۔ انہوں نے آج صبح سبری مالا مندر میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی ۔ ان کے ساتھ ان کے گھر کے مرد بھی تھے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سبری مالا مندر میں ہر عمر کی خواتین کو داخلہ کی عام اجازت دی ہے ۔

کیرالا حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایاکہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد تاحال ۱ ۵؍خواتین مندر میں داخل ہوئیں ۔ کیرالا پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کہ تقریبا ۱۶؍ لاکھ خواتین عقیدتمندوں نے ’ درشن ‘ کے لئے آن لائن رجسٹریشن کروایا تھا ۔ ان میں سے جو ۵۰؍سال سے جو اوپر ہیں ان کی تعداد آٹھ لاکھ دوہزار تھیں ان سب نے مندر کے درشن کئے ۔ لیکن دس سال کے اوپر او رپچاس سال سے کم عمر ۷۵۶۴؍خواتین نے بھی درشن کیلئے رجسٹریشن کروایا تھا لیکن ان میں سے صرف ۵۱؍ خواتین ہی درشن کرسکیں ہیں ۔