سبریملا کے مجالس مقامی انتخابات میں بی جے پی کی شکست

تھرویننتھا پورم۔جمعرات کے دن کیرالا میں منعقدہ مجالس مقامی کے ضمنی انتخابات میں کیرالا کی برسراقتدار ایل ڈی ایف نے 93میں سے 231سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے‘ او رثابت کردیاکہ سبریملا مندر کامسئلہ ان کے لئے نقصان کی وجہہ نہیں بنا ہے۔

بی جے پی نے دو نئی سیٹوں پر جیت حاصل کی مگر ایل ڈی ایف کے مقابلہ میں اپنے سیٹ بچانے میں ناکام رہی اور وہ بھی پتھانامیتھا ضلع سے جہاں پر سبریملا مندر ہے۔ کانگریس کی زیرقیادت یوڈی ایف نے گیارہ وارڈس پر کامیابی حاصل کی ‘ جبکہ سابق میں سولہا پر جیت حاصل ہوئی تھی ۔

لوک سبھا الیکشن کے سامنے منعقد ہونے والے مذکورہ ضمنی انتخابات کی انتخابات کی مہم میں سبریملا مندر کے اندر خواتین کے داخلہ کے متعلق سپریم کورٹ کی منظوری موضوع بحث رہی۔

سی پی ایم کی زیرقیادت ایل ڈی ایف نے اپنی مہم میں پینارائی وجین حکومت کی کامیابیوں کا حوالہہ دے کر رائے دہندوں کو اپنا جانب راغب کیا

وہیں کانگریس کی یوڈی ایف اور بی جے پی نے مذہب کے نام پر ہندوسماج کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش میں اپنی مہم چلائی ۔جہاں پر سبریملا مندر ہے وہیں سے ہی بی جے پی کو شکست کا سامناکرنا پڑا

حالانکہ مندر کے مسلئے کو لے کر بی جے پی نے سخت انتخابی مہم چلائی اور ہندورائے دہندوں کو جذباتی کرنے کی کوشش بھی کی ہے