آلہ اباد۔وشواہندو پریشد ( وی ایچ پی) کی کنبھ میلہ علاقے میں ہوئی دھرم سنسد کے پہلے دن جمعرات کے سبریملا اندولن کو پوری دیش میں پھیلانے اور ہندو سماج کو توڑ کے خلاف اندولن کی تجویز پر مہر لگائی گئی ہے۔
دھرم سنسد میں بات کرتے ہوئے سنگھ پرمکھ موہن بھگوات نے کہاکہ سبریملا صرف جنوب کا نہیں بلکہ سماج کی جدوجہد ہے۔ کیرالا کی بائیں بازو حکومت عدالت کے احکامات سے بالاتر ہوکر کام کررہی ہے۔
اس معاملے میں ملک کو جنسی امتیاز کے مرکز کے طور پر پیش کیاجارہا ہے جبکہ یہ معاملہ آستھا کا ہے۔ بھاگوت نے یہ بھی کہاکہ دھرم کے متعلق عدم شعور کی وجہہ سے دور گئے ہندوؤں کو واپس لانے ہوگا۔
پروگرام میں موجو سوامی پرماآنند نے سبریملا جدوجہد کو رام مندر تحریک کے مماثل قراردیا۔اور کہاکہ اس طرح کے تنازعات جان بوجھ کر کھڑے کئے جاتے ہیں ۔ یوگا گرو رام دیو نے ملک میں بچے پیدا کرنے کی حد مقرر کرنے والے قانون کو نافذ کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔
درایں اثنا وی ایچ پی کی دھرم سنسد کو حقیقی قراردیتے ہوئے آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے دوارکا پیٹھ شنکر اچاریہ کی جانب سے کنبھ میلہ میں منعقدہ دھرم سنسد کو خرا ج کرتے ہوئے کہاکہ وی ایچ پی کی جانب سے منعقدہ دھرم سنسد ہی اصلی ہے۔
مذکورہ پیٹھ کے شنکر اچاریہ نے چہارشنبہ کے روز اپنی دھرم سنسد میں 21فبروری کے روز شیلانیاس رکھنے اور مندر کی تعمیر کے لئے ایودھیاکوچ کرنے کا اعلان کیاتھا۔