سبرامنیم سوامی کا دعوی معاشی پالیسیوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ مذہبی نفرت کی بنیاد پر الیکشن جیتا جاسکتا ہے۔ ویڈیو

ویب نیوز دی کوائنٹ کو دئے گئے انٹرویو میں بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا اور ہندوتوا نظریات کی برسرعام حمایت کرنے والے سبرامنیم سوامی نے کہاکہ معاشی پالیسیوں کی بنیا د پر نرسمہا راؤ‘ مرارجی دیسائی‘ واجپائی نے دوبارہ الیکشن نہیں جیتا تو کس طرح نریندر مودی جیت پائیں گے۔

سوامی نے کہاکہ’’ میں نے نریندر مودی سے یہ کہا ہے کہ معاشی پالیسیوں کی بنیاد پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا ہے۔بلکہ الیکشن جذبات سے کھلواڑ کے ذریعہ جیتا جاسکتا ہے‘‘۔ پوچھنے پر سبرامنیم سوامی بتاتے ہیں کہ جذبات کو اجاگر کرکے الیکشن جیتا جاسکتا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ہندوؤں کی عظمت کو بحال کرنے اور انہیں متحدہ کرنے کا نعرہ سب سے کارآمد ہے۔انہوں نے بتایا کہ بی جے پی نے2014کا لوک سبھا الیکشن کس طرح جیتا ۔

انہو ں نے بتایا کہ ہندو ؤں کو متحدکرنے اور جبکہ مسلمانوں سنی اور وہابی اور شیعہ ‘بوہیرہ‘ اور مسلم خواتین کو تین طلاق کے عنوانات پر مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کے فارمولہ پر کام کیا او رنتیجہ آپ کے سامنے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کانگریس نے ہندوؤں کو لسانی ‘ علاقائی اور طبقہ واری اساس پر تقسیم کیا جبکہ اقلیتوں 15سے 16فیصد آبادی پر مشتمل ہیں ان کو متحدہ کیاتھا۔سبرامنیم سوامی کا یہ ویڈیو دیکھنے لائق ہے