پٹنہ:ایک دن قبل بالواسطہ بڑھتی آبادی کا ذمہ دار مسلمانوں کے متعلق ساکشی مہاراج کی جانب سے لگائے گئے الزام ‘ پر آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے کہاکہ بی جے پی لیڈر کو غنڈہ ایکٹ کے تحت ماخوذ کرکے جیل بھیج دینا چاہئے
۔پٹنہ میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے ‘ ساکشی مہاراج نے کہاکہ ساکشی مہاراج’’ ہر وقت سماج میں فرقہ وارانہ زہر گھولنے کے کام میں ملوث رہتے ہیں‘‘ ایسے لوگوں کو گرفتار کیاجاناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ’’ ساکشی مہاراج اچھے انسان نہیں ہیں اور نہ ہی وہ سادھو ہیں
۔وہ آوارہ شخص ہے ۔ اس کو غنڈہ ایکٹ کے تحت گرفتارکرکے جیل بھیج دینا چاہئے۔ وہ ہمیشہ سماج میں فرقہ وارانہ زہر گھولنے کاکا م کرتے ہیں ‘‘۔
سپریم کورٹ کی جانب سے مذہب ‘ ذات پات اورسماج کی بنیاد پر ووٹ مانگنے سے گریز کے احکامات کے ایک روز بعدہی ساکشی مہاراج نے کی جانب سے ملک کی بڑھتی آبادی کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھرانے کے بالواسطہ لگائے گئے الزام پر ان کے خلاف ایک کیسرجسٹر ڈ کیاگیا ہے
۔ریاست اترپردیش جہاں بہت جلد ریاستی انتخابات منعقد ہونے والی ہیں کی اننو ضلع سے بی جے پی کی نمائندگی کرنے والے رکن پارلیمنٹ نے کل ہی کہاتھا کہ ’’ چار بیویاں اور چالیس بچوں کی حمایت کرنے والے ملک کی بڑھتی آبادی کے اصل ذمہ دار ہیں‘‘۔