ساوتھ دہلی میں بنگلہ دیش ‘ روہنگیوں اور چوروں کی کل سے ہوگی پہنچان

آر کے پورم۔دہلی میں غیر قانونی طریقے سے رہنے والے بنگلہ دیشی‘ روہنگیاں اور چور اچکوں کی پہچان کرنے کے لئے پولیس کچھ علاقوں کا ڈور ٹو ڈور سروے کرے گی۔

یہ کام ساوتھ ویسٹ دہلی کے آر کے پورم تھانہ علاقے میں پیر سے شروع کیاجائے گا۔ سرو ے کے لئے چار جوگی جھونپڑی کلسٹر کی پہچان کی گئی ہے ‘ جہاں پولیس کو چاروں ‘ لوٹ مارکرنے والے معمولوں میں گرفتار کئے گئے ملزمین کے سب سے زیادہ رہنے کی بات کا پتہ چلا ہے۔

ڈی سی پی دیویندر آریہ نے کہاکہ ’ ہم سروے کررہے ہیں ۔ یہ بہت ہی ضروری ہے۔

ہمیں امید ہے کہ سروے پورا ہونے کے بعد اس سے کافی مضبط پہلو سامنے ائیں گے۔ پولیس کے ایک افیسر بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے آر کے پورم علاقے میں چوری کی واردتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

اس کے علاوہ بسوں میں چلنے والے مسافرین کے ساتھ لوٹ مار اور جیب تراشی کے کافی واقعات سامنے آرہے ہیں۔

ان واقعات میں غیرمعمولی اضافے کود یکھتے ہوئے ہفتہ کے روز ڈی سی پی خود تھانہ پہنچے تھے۔انہوں نے تمام بڑے افیسروں اور ایس ایچ اوز کی کلاس لی ۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح کی وارداتوں کو ہر حال میں روکا جانا چاہئے۔

انہو ں نے بتایا کہ ابھی تک پیش ائی چوری اور اس طرح کی وارداتوں کے الزام میں امبیڈکر بستی ‘ کوڈا بستی ‘ ایکتا کیمپ او رسنجے کیمپ کے رہنے والے ہیں۔

اسکے بعد ڈی سی پی نے احکامات جاری کئے ان تمام علاقوں کی جھونپڑیوں میں ڈو ر ٹو ڈور سروے کرایا جائے ۔

اس کے لئے ایک رجسٹرار بھی رکھا جائے گا۔ ہر گھر جاکر پتہ لگایاجائے گا اس میں کتنے لوگ رہتے ہیں۔ ان کی آمدنی کاذریعہ کیاہے ۔ ان کے پاس کتنے وہیکل ہیں۔

وہ گاڑیاں کن کن کے نام پر رجسٹرار ہیں۔ اسکے علاوہ ان جھونپڑیوں میں رہنے والوں لوگوں سے یہ بھی پتہ لگایاجائے گاکہ کیاوہ ہندوستانی ہیں۔

غیرقانونی طریقے سے رہنے والے بنگلہ دیشی اور روہنگیایوں کے متعلق بھی جانکاری حاصل کی جائے گی۔

اسکے لئے پولیس کے رجسٹر ر میں درج تفصیلات کو این آر سی کے رجسٹرارسے جوڑ کر دیکھا جائے گا