نئی دہلی۔سنٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن( سی بی ایس سی)نے2019کے دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔
بارہویں جماعت کے امتحانات 15فبروری کو شروع ہونگے اور 3اپریل2019تک جاری رہیں گے‘
جبکہ دسویں جماعت کے امتحانات21فبروری کو شروع ہونگے اور 29مارچ2019تک جاری رہیں گے۔
سی بی ایس سی نے کہاکہ مسابقتی امتحانات میں کسی طرح کا تصادم پیش نہ آیا اس کی مناسبت سے تاریخ کو قطعیت دی گئی ہے
۔پچھلے سال بارہویں کے فزیکس اور جے ای ای کے مرکزی امتحان میں ٹکراؤ ہوا تھا ۔ مذکورہ فزیکس کا امتحان کی تاریخ بعد میں منتقل کردی گئی تھی۔ تمام امتحانات کا وقت صبح10:30سے 1:30تک رہے گا