ممبئی: ملیگاؤں 2008بم دھماکے مقدمہ میں ممبئی کی عدالت نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی ضمانت منظوری کرلی اور ساتھ میں لفٹنٹ کرنل پرسادپروہت کو کسی قسم کی راحت دینے سے انکارکردیا۔ممبئی عدالت کی رانجت مورے اور شالینی پھنسالکر جوشی پر مشتمل ڈویثرن بنچ نے کہاکہ ’’ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی جانب سے پیش کی گئی درخواست کو منظور کیاجاتا ہے۔
درخواست گذار( سادھوی) کو پانچ لاکھ روپئے کی مچلکہ پر ضمانت منظور کی جاتی ہے۔اور پرساد پروہت کی درخواست کونامنظور کیاجاتا ہے‘‘۔عدالت نے سادھوپرگیہ سنگھ کوہدایت دی ہے کہ وہ اپنا پاسپورٹ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این ائی اے) پاس جمع کرادیں۔
اس کے علاوہ انہیں اس بات کی بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شواہد کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہ کریں اور حسب ضرورت این ائی اے سے رجوع ہوکر رپورٹ بھی کریں۔
جسٹس مور نے آج جاری کئے گئے احکامات پرتوقف کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ہم نے اپنے احکامات میں کہاہے کہ بادی النظر میں سادھوی کے خلاف کوئی مقدمہ تشکیل نہیں دیاگیا تھا‘‘۔
ملیگاؤں میں ستمبر29سال2009کو موٹر سیکل بم دھماکے میں اٹھ لاکھ ہلاک اور 80سے زائدلوگ بری طرح زخمی ہوگئے تھے اس واقعہ میں سادھوی پرگیہ اور پروہت کوملزم قراردیاگیا تھا۔سال2008میں سادھوی پرگیہ سنگھ اور پروہت کو گرفتار کیاگیا تھا او ر تب سے وہ دونوں جیل میں ہیں۔
سادھوی پرگیہ او رپروہت کی جانب سے سابق میں خصوصی عدالت کی جانب سے ان کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کئے جانے پر کی گئی اپیل کی عدالت سنوائی کررہی تھی۔