آر ایس ایس کی امیت شاہ کو وارننگ‘ مودی سرکار کی غلط اقتصادی پالیسیاں‘ کسانوں اور نوجوانوں کی مشکلات کا سبب بنتی جارہی ہیں
نئی دہلی۔آرایس ایس نے2019لوک سبھاانتخابات سے پہلے بی جے پی کے سامنے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ سنگھ نے دو مسائل کا حوالہ دکر کر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بے روزگاری اور کسانوں کے مسائل کو اگلے عام انتخابات میں بی جے پی کے لئے بھاری پڑسکتے ہیں ۔
ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس کے ایک لیڈر نے کہاکہ وہ لوگ کسانوں کو درپیش مسائل اور روزگار کے موقع کی کمی کو لے کر بی جے پی کو بار بار انتباہ دے رہے تھے۔ سنگھ لیڈرنے کہاکہ اگر حکومت ہماری بات پر توجہہ دیتی تو بی جے پی کی گجرات میں اس طرح حالت نہیں ہوتی۔ خیال رہے کہ بی جے پی نے گجرات میں بھلے ہی حکومت بنالی ہو انتخابات کے نتائج سے نہ تو پارٹی مطمئن ہے اور نہ ہی سنگھ۔ آر ایس ایس نے گجرات سے ملے اشارہ کو گذشتپ جمعہ کو بی جے پی کے ساتھ اشتراک کیاہے۔ اس اجلاس میں بی جے پی صدر امیت شاہ بھی موجود تھے۔
سنگھ کا ماننا ہے کے روزگار کی کمی جھیل رہا نوجوان طبقہ حکومت سے خوش نہیں ہے اور یہ ناپسندیدگی جیسی صورتحال ہے۔ سنگھ کے ذرائع نے کہاکہ اگر بی جے پی ان دو مسائل پر توجہہ نہیں دیتی ہے تو2019کے لوک سبھا انتخابات اور2018کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی راہ مشکل ہوسکتی ہے۔ آر ایس ایس کے اقتصادی شاخ کے ایک رہنما نے کہاکہ غلط اقتصادی پالیسیوں‘ کسانوں اور نوجوانوں کی مشکلات کا سبب بنتی جارہی ہیں۔
سودیشی جاگرن منچ نے اس سلسلے میں حکومت کو کچھ تجاویز دی ہیں۔ اسکے رہنما کے مطابق اگر وقت پر قدم نہیں اٹھائے گئے تو حالات کنٹرول سے باہر جاسکتے ہیں ‘ اگر چہ جاگرن منچ نے جی ایس ٹی میں تبدیلیوں پراطمینان ظاہر کیا ہے اور اسے مثبت قدم قراردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے سنگھ کو بھروسہ دلایا ہے کہ اس کی تجاویز پر عمل کیاجائے گا اور کسانوں اورروزگار کے معاملے پر حکومت لوگوں کو مایوس نہیں ہونے دے گی۔گجرات میں بی جے پی کی جیت کے باوجود کانگریس کا ماننا ہے کہ ریاست میں اس نے انتخاب ضرور ہارا ہے لیکن جنگ جیت لی ہے او رگھمنڈ ‘ پیسہ اور طاقت کے زور پراقتدار کی طاقت کی بنیاد پر الیکشن جیتنے اور کانگریس سے پاک ہندوستان کا خواب دیکھنے والوں کو شکست دی ہے۔ کانگریس کا خیال ہے کہ کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹ کے صدر امیت شاہ کو ان کے گھرمیں گھس کر مات دی ہے