سال 2018 تک ہند پاک سرحد کی مکمل طور پر حصار بندی ۔مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کااعلان

مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہاکہ قومی سلامتی کے پیش نظر ہندوستان اور پاکستان کی مکمل سرحد کو ڈسمبر2018تک کی حصار بندی کرلی جائے گی۔

جیسلمیر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ کہاکہ ہرماہ بی ایس ایف کے جوانوں کی نگرانی میں حصہ داری بندی کا کام کیاجائے گااور اسی طرح مقرر مدت یعنی2018ڈسمبر تک حصاربندی کا کام مکمل کرلیاجائے گا۔اس ضمن میں حفاظتی اداروں سے مشاورت کے بعد مضبوط ایکشن پلان تیار کرنے کا بھی راجناتھ سنگھ نے دعویٰ کیاہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دھشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف انڈین آرمی کے سرجیکل حملوں کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیاہے۔سرحد کے مسائل حل کرنے کے متعلق ایک سکیورٹی گریڈ تشکیل دینے حکومت ہند کے فیصلے سے بھی انہوں نے میڈیا کو واقف کروایا

۔چیف منسٹر جمو ں کشمیر محبو ب مفتی نے اس اجلاس سے کنارہ کشی کرتے ہوئے ریاست کے چیف سکریٹری کو اجلاس میں شرکت کے لئے بھیجا تھا جبکہ مرکزی اسٹیٹ ہوم منسٹر کرن راججو بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔

راجناتھ سنگھ نے بی ایس ایف کی جانب سے داخل کردہ شکایتوں پر سنوائی کو بھی ضروری قراردیا ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ٹکنالوجی کے ذریعہ دور دراز کے علاقوں میں نظر رکھنے کے لئے سکیورٹی گریڈ معاون ثابت ہوگا۔