سال 2016سونے کے لئے بہترین سال‘ 2017بھی بہتر ہوسکتا ہے؟

نئی دہلی:جہاں تک سونے کے داموں کا سوال ہے سال 2016سونے کی منڈی کے لئے ایک بہترین سال رہا۔

ڈائرکٹر ال انڈیا جیمس اینڈ جیویلری فیڈریشن بچ راج بام الوانے ائی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ سونے کے دام میں پور ے سال 15سے 20فیصد اضافہ ہوتا رہا ہے‘ قیمتو ں کی مناسبت سے یہ ایک بہترین سال رہا‘ لیکن سونے کی مانگ اچانک دب گئی‘ پچھلے چارسالوں میں یہ سب سے بہترین قیمت تھی‘‘

جمعہ کے روز سال کے آخری ٹریڈنگ سیشن کے دوران 24قیرات سونے کی قیمت فی دس گرام 1518درہم (28,200روپئے)تک پہنچ گئی جو ڈسمبر30‘2015کے مقابلے درہم 1,400(26,00روپئے)میں 8فیصد کا اضافہ ہے

۔بام الوا نے کہاکہ تاہم نومبر سے قیمتوں میں 11فیصد کی گرواٹ ائی تھی

۔انہوں نے سونے کی قیمتوں میں اضافہ کو تین وجوہا ت سے منسوب کیا‘ امریکی انتخابات کے نتائج‘ یوایس فیڈرل ریزور کی شرح سود میں اضافہ اور نوٹ بندی جو ہندوستان میں چل ر ہی تھی۔