اللہ کے نزدیک یہ دس دنوں میں کئی گئی عبادت سے مقبول کوئی عبادت نہیں ہے‘جہاد فی سبیل اللہ سے بھی بڑھ کر یہ دس دنوں کی عبادت اللہ تعالی کے پاس مقبول ہے۔
پہلے نو ایام میں روز ہ رکھنے کی افضلیت ہے‘ اللہ کے رسول مقبولﷺ بھی پہلے نو ایام میں روزہ رکھا ہے‘ دسویں دن عید ہے اس وجہہ سے روز ہ نہیں رکھا جاتا۔ان ایام میں رب کی وحدنیت کا ورد جاری رکھیں۔تکبیر اللہ ہو اکبروتمہید الحمداللہ کا ورد زبان پر رہے۔
یوم عرفہ کے موقع پر روزہ ۔ یوم عرفہ کے دن روزہ دوسال کے گناہوں کی معافی کا ذریعہ بنے گا۔قربانی کا عمل ۔
ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد اگر کوئی قربانی دینے کا ارادہ رکھتا ہے تو وہ اپنے بال اور ناخن نہ کاٹے۔ان دس دنوں میں معمولی خیرات بھی باعث اجروثواب ثابت ہوگی۔
قرآن کی تلاوت سمجھنے اور پڑھنے کا عمل ثواب کا ذریعہ بنے گا۔رمضان میں جب ہم نے آخری مرتبہ قرآن شریف کی تلاوت کی تھی اور اب یہ ایک بہترین موقع ہے دوبارہ تلاوت قرآن کا ۔صلہ رحمی‘ ہمدردی کا مظاہرہ کیاجائے تاکہ قرب الہی نصیب ہوسکے۔
اللہ تعالی ہمیں نیک عمل کرنے کی توفیق عطا کرے۔ امین ۔