نوائیڈا۔ پیر کے روز ایک 37سالہ ڈرائیور نے اپنی شادی شدہ سالی کی عشق میں مبتلا ہوکر دس سال سے اپنے نکاح میں شامل بیوی کو ٹیلی فون پر تین طلاق دے دیا۔ٹریک ڈرائیور قاسم جو اپنی 30سالہ بیوی سممان کے ساتھ رہتا تھا اور اس کی ایک سات سال کی لڑکی بھیہے ہنڈان وہار میں ایک کرایے کے مکان میں رہتا ہے۔
سممان کے والد نے دادری پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کراتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ اور نوائیڈا سپریڈنٹ آف پولیس سے اس معاملے میں مداخلت کی درخواست کی ہے۔متاثرہ عورت کی وکیل نے کہاکہ وہ مزید قانونی پہلو تلاش کررہے ہیں۔
سپریم کورٹ نے پچھلے سال اگست میں فوری تین طلاق دینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کو غیرقانونی اور غیرجمہوری اور قرآن کی بنیادی تعلیمات کے عین خلاف قراردیاتھا۔سممان کے رشتہ داروں کو کہنا ہے کہ نومبر2007مں شادی کے بعد وہ اور قاسم اترپردیش کے کھورجہ میں کچھ وقت کے لئے رہے تھے اس کے بعد ہنڈان وہار منتقل ہوئے۔
سممان کی چھوٹی بہن رقعیہ اور قاسم کے درمیان میں عشق ہوگیا اور کچھ دن بعد پچھلے سال مارچ میں اس کی شادی وسیم سے ہوگئی۔ وسیم کے مطابق پچھے سال اکٹوبر 21کو قاسم دادری میں ان کے گھر آیا تھا’’ اس وقت ہم گوہاٹی میں ایک شادی میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔ میری بیوی اور چھوٹی بہن گھر پر ہی تھی۔ قاسم او ررقعیہ گھر سے پیسے او ر جویلری لے کر فرار ہوگئے تھے۔ میں قاسم کو ٹھیک طریقے سے نہیں جانتا تھا ۔
شادی کے بعد میرے اس سے ایک بار ہی ملاقات ہوئی تھی‘‘۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعدازاں قاسم اور رقعیہ نے غازی آبا د میں سب رجسٹرار کے پاس شادی کی مگر پہلی بیوی سے علیحدگی اختیار نہیں کی۔ دونوں نے اپنے موبائیل فون بند کرکے کچھ دنوں کے لئے روپوش ہوگئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ وہ مختلف مقامات پر گھومتے ہوئے بالآخر اپنے ایک رشتہ کے گھر کھراجہ پہنچے۔سممان ے مطابق اس کی ایک رشتہ دار نے خبر دی ہے کہ قاسم اور رقعیہ نے شادی کرلی ہے۔