سالگرہ کا کیک کاٹنے کے دوران استعمال کئے جانے والے اسپرے سے خطرہ۔ویڈیو

سالگرہ تقریب کا انعقاد ‘ موم بتیاں لگانے اور کیک کاٹنے کے علاوہ اس موقع پر اسپرے ‘ آتش بازی اور نت نئے طریقوں سے جشن منانا دراصل مغربی تہذیب کا حصہ مگر اب یہ ساری دنیامیں تیزی کے ساتھ پھیل گیاہے اور ہر کوئی اس سالگرہ تقریب کے جشن کا حصہ بنتا جارہا ہے مگر ترقی یافتہ دور کا حوالہ دیتے ہوئے سالگرہ تقریب کے ضمن میں منعقد کی جانے والی جشن کی تقاریبات اس وقت جانیوالا او ر نقصاندہ ثابت ہورہی ہیں جب کوئی سانحہ اس تقریب کے دوران پیش آجاتا ہے۔

ایسے کئی ایک واقعات ہیں جو سالگرہ تقریب کے دوران پیش ائے ہیں جس میں جانی او رمالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔عموما سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کے دوران اسپرے کااستعمال کیاجاتا ہے جو برفباری کا منظر پیش کرتا ہے ۔

چونکہ کیک کے ساتھ موم بتیاں بھی جلائی جاتی ہے لہذا اسپرے سے نکلنے والی شئے جس میں تیزی کے ساتھ آگ پکڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے ‘ جہا ں جہاں پر اسپرے سے نکلنے والا شئے گرتی ہے اس تمام علاقوں کو آگ کے شعلوں میں لپیٹ لیتی ہے۔ ہم یہاں پر کچھ ایسے چار ویڈیوز پیش کررہے ہیں جو اس بات کی ثبوت ہیں کہ سالگرہ کے موقع پر استعمال کئے جانے والے اسپرے کس قدر نقصاندہ اور جانیوالا ہیں۔

خاص طور پر بچوں کو اس اسپرے سے دور رکھناضروری ہے۔ کیونکہ سالگرہ تقریب کے دوران بالخصوص سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد اڑائے جانے والے اسپرے سے نکلنے والی شئے بچوں کے سر پر جم جاتی ہے اور آگ کی لپیٹ میںآنے کے بعددردناک سانحہ میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

مذکورہ چار وں ویڈیوز میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اسپرے نقصان پہنچا رہا ہے ۔پہلے ویڈیو میں سالگرہ کی تقریب کے دوران ایک معصوم بچے اسپرے سے پیدا ہونی والی شعاعوں کا شکار بن گیا جبکہ دوسرے ویڈیومیں جو غالباً کسی مغربی ملک کا دیکھائی دے رہا ہے اس میں سالگرہ تقریب کے دوران اسی قسم کا سانحہ پیش آرہا ہے جبکہ دیگر دو ویڈیوز میں لڑکا او رلڑکیاں اسپرے سے نکلنے والے مادہ کی سبب پیدا ہونی والی شعاعوں کاشکار ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ سالگرہ کے موقع پر اسپرے کے استعمال سے ہونے والے نقصانات سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔