جنتر منتر پر بلڈڈونیشن کیمپ منعقد کرنے نیشنل دستک سے بات کرتے ہوئے شاعر عمران پرتاب گڑھی نے کہاکہ ہجوم ہاتھوں ہلاکتوں کے اب تک پچاس واقعات پیش ائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بے قصور لوگوں کی ہلاکتوں کے یہ واقعات ہیں۔ ہجوم کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکتوں اورتشدد کے واقعات کے خلاف احتجاج کے طور پر پرتا ب گڑھی نے بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کئے ۔
اسی سال لہو بول رہا ہے کہ عنوان پر عمران پرتاب گڑھی نے 6اگست کے روز دہلی کے جنتر منتر پر یہ احتجاجی دھرنا منظم کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ساری دنیامیں گائے جہاں پر دودھ دیتی ہے وہیں ہندوستان میںیہی گائے ووٹ دیتی ہے۔
انہوں نے دعوی کیاکہ یہ ہجوم کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکتوں کے واقعات نہیں ہے بلکہ جان بوجھ کر ہجوم کو تشدد کے لئے اکسانے کے واقعات ہیں‘ جس کے پس پردہ ان طاقتوں کا ایک ایجنڈ ہ ہے۔
اپنی اس مہم کے متعلق شاعر نے کہاکہ یہ جمہوریت کو بچانے کی جدوجہد ہے کیونکہ جمہوریت دم توڑ رہی ہے۔اس قسم کے پروگرام کے انعقاد کے ذریعہ عمران خود ساختہ گاؤ رکشکوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ’ ہمارا خون سڑکوں پر مت بہاؤ‘ ہم یہ خون آپ کو بطور عطیہ پیش کرتے ہیں‘۔
انہوں نے نفرت پھیلانے والوں سے اپیل کی کہ وہ ہمارے خون کو سڑکوں پر نہ بہائیں بلکہ کا اس خون کا عطیہ پیش کرتے ہیں جو کسی بھی ضرورت مند ہندو‘ مسلم سکھ‘ یا عیسائی یا پھر کسی اور کے کام ائے گا