سادھو پراچی نے روہنگی مسلمانوں کا تقابل ائی ایس ائی ایس سے کیا‘ او رکہاکہ یہ زیادہ خطرناک ہیں

لکھنو۔و ی ایچ پی لیڈر سادھو پراچی نے ایک اور مرتبہ متنازع بیان دیا ہے۔ اس با ر انہو ں نے روہنگی مسلمانوں کے مسلئے پر بات کی۔ انہو ں نے مرکزی حکومت سے کہاہے کہ وہ روہنگی مسلمانوں کو میانمار واپس روانہ کردیں۔

دکن ہیرالڈ میں شائع خبر کے مطابق صحافیوں سے خیر سگالی بات چیت کے دوران انہوں نے روہنگی مسلمانوں کو ائی ایس ائی ایس سے زیادہ خطرناک قراردیا۔انہوں نے روہنگی مسلمانوں کے ہندوستان میں داخلہ کو’’ انفیکشن‘‘ قراردیااور کہاکہ پہلے ہی چالیس ہزار روہنگی مسلمان ہندوستان میں موجود ہیں جس میں پندرہ ہزار سے زائد کشمیر میں قیام کئے ہوئے ہیں۔وہ یہیں پر نہیں رکی۔

https://www.youtube.com/watch?v=47HFw_bESpM

انہوں نے اپنے دعوے میں مزیدکہاکہ اس انفیکشن کا اصل مقصد ہندوستان میں دہشت گرد ی کو پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کو دھرم شالہ نہیں ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ‘ کیوں روہنگی مسلمانوں کو دیگر اکثریت والے مسلم میں پناہ گزین کا موقف فراہم نہیں جاتا؟اور کہاکہ کوئی بھی ملک انہیں پناہ دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔

میانمار میں بدھسٹوں کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ روہنگی مسلمانوں نے انہیں نشانہ بنایا ہے۔ انہو ں نے یہ بھی کہاکہ بدھسٹ امن پسند قوم ہے۔واضح رہے کہ میانمار میں تازہ تشدد کے واقعات کے بعد اگست25سے لیکر اب تک ایک لاکھ پچیس ہزار روہنگی مسلمان بنگلہ دیش میں داخل ہوئے ہیں۔