سادھوی پراچی نے یوگی ادتیہ ناتھ سے مطالبہ کیاکہ کانور یاترا کے دوران مساجد کے لاؤڈ اسپیکرس بندکرادئے جائیں۔

حکومت اترپردیش میں 2013مظفر نگر فسادات کے مقدما ت سے دستبرداری کا حال ہی میں عمل شروع جس میں سادھوی پراچی پر بھی درج مقدمات بھی شامل ہیں۔
لکھنو۔نفرت پر مشتمل تقریر کی ملزم اور متنازعہ ریمارکس کے لئے پہچانے جانے والی وی ایچ پی کی سابق لیڈر سادھوی پراچی نے پھر ایک مرتبہ اپنی زہر آلود زبان کھولی ہے۔

منگل کے روز انہو ں نے مسلم عورتوں کو ہندو مردوں سے شادی کرنے کا مشورہ دیااور بعد میں چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کا بطور اپنابڑا بھائی حوالہ دیتے ہوئے انہیں درخواست پیش کی کہ ریاست کے کانور یاترا کے دوران مساجد کے لاؤڈاسپیکرس کے استعمال پر پابندی کو یقینی بنائیں۔

حکومت اترپردیش میں 2013مظفر نگر فسادات کے مقدما ت سے دستبرداری کا حال ہی میں عمل شروع جس میں سادھوی پراچی پر بھی درج مقدمات بھی شامل ہیں

۔سادھوی پراچی نے متھورا میں کہاکہ ’’ میرے بڑے بھائی یوگی جی ۔

کم سے کم جب تک اترپردیش میں کانور یاترا چلے‘ تب تک مساجد میں لاؤ اسپیکرس پر پابندی لگائیں‘‘۔

مسلم عورتوں کوہندو مردوں سے شادی کا مشورہ دیتے ہوئے پراچی نے کہاکہ اس سے سماج کے’’ سماجی شیطان ‘‘جیسے طلاق ثلاثہ اور نکاح حلالہ کا خاتمہ ہوجائے گا۔ پراچی نے کہاکہ ’’ میں طویل عرصہ سے خواتین کے حقوق کے لئے لڑائی کررہی ہوں۔

تین طلاق کے مسلئے کے حلاف ہماری بہن بریلی کی ندا خان جدوجہد کررہی ہے‘ میں ان سے درخواست کرتے ہوئے کہاکہ مذہب کو چھوڑ دیں جس میں یاتو تین طلاق ہے یا پھر نکاح حلالہ‘‘۔

مبینہ طور سے ندا خان کو’’ اسلام کے خلاف بات کرنے پر ‘‘ دھمکیاں موصول ہوئی ہیں